وزیراعظم کا گورنر سندھ سے رابطہ، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا گورنرسندھ عمران اسماعیل سے رابطہ ہوا ہے،وزیراعظم نے ایم کیوایم کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق، ایم کیو ایم کے وزارت سے الگ ہونے کے اعلان کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم نے گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور نہیں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی۔
پی ٹی آئی رہنماء اسدعمرکی سربراہی میں کمیٹی کل ایم کیوایم وفدسےملے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کو ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کاٹاسک دے دیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیے گئے تمام وعدوں پر عمل درآمدہوگا،ایم کیو ایم حکومت کا بہترین اوربااعتماد اتحادی ہے۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔