بی این پی مینگل کی کورکمیٹی کااجلاس طلب

شائع 12 جنوری 2020 04:49pm

اہم حکومتی اتحادی بی این پی مینگل کی کورکمیٹی کااجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔اخترمینگل کی زیر صدارت اجلاس 19جنوری کو کراچی میں ہوگا۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پرپیشرفت سےمتعلق بات چیت ہوگی۔اجلاس میں چھ نکاتی مطالبات پرعملدارآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بی این پی کی کورکمیٹی کےاجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔