بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مسلمان مخالف قانون کیخلاف قرار داد منظور

شائع 28 جنوری 2020 02:26pm
وزیراعلیٰ مغربی بنگال، ممتا بینرجی-فائل فوٹو

 بھارتی ریاست مغربی بنگال نے مسلمان مخالف قانون کےخلاف قرار داد منظور کرلی۔ وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ قانون انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ادکارہ پوچا بھٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت تک احتجاج کیا جائے جب تک آواز نہ سن لی جائے۔

بھارت میں مسلمان مخالف قانون کےخلاف ریاستی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری  ہے۔

 کیرالا، راجستھان اور پنجاب کے بعد مغربی بنگال  کی اسمبلی نے بھی  متنازع قانون کےخلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے متنازع قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

 وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ  مذہبی منافرت پر مشتمل  ایسے کسی بھی قانون پر عملدرآمد نہیں کریں گے۔

 دوسری جانب اداکارہ پوچا بھٹ بھی قانون کیخلاف میدان میں آگئیں۔

 ممبئی، کولکتہ، کانپور، لکھنو، دہلی سمیت مختلف شہروں میں عوام قانون کےخلاف سراپا احتجاج ہیں۔