کورونا وائرس:وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2020 11:13am
فائل فوٹو

اسلام آباد:کورونا وائرس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ، مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

   پاکستان میں کورونا وائرس کے کنفرم کیسزکی تعداد 20 ہوگئی ہے جن میں اضافے کا خدشہ ہے، کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے حکومتی سطح پراقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ  سطح پر مشاورت کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ،کورونا وائرس معاملے پر سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

 اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،دفاع ،داخلہ، خارجہ امورکے وزراء ، مشیر خزانہ اورمعاون خصوصی اطلاعات بھی  شرکت کریں گی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا ۔

 اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات اور سرحدوں کے انتظامی امورکا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔