پاک ایران تفتان سرحد اور پاک افغان چمن بارڈر تاحال بند

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2020 11:13am
فائل فوٹو

کوئٹہ :پاک ایران تفتان سرحد اور پاک افغان چمن بارڈر تاحال بند ہیں جبکہ بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی موسم سرما کی تعطیلات 31 مارچ کی بڑھادی گئیں۔

بلوچستان میں پاک ایران سرحد 21روز جبکہ پاک افغان چمن سرحد 12روز سے بند ہے،کوئٹہ میں کورونا وائرس کے ایک کیس کی تصدیق کے بعد مریض زیرعلاج ہےجبکہ انتظامات مزید سخت کردیئے گئے۔

بلوچستان میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات31 مارچ تک بڑھادی گئیں ہیں۔

ایران سے آنے والوں کو پاکستان ہاؤس کے قرنطینہ سینٹرمیں رکھا جارہا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر ایران سے آنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

تفتان کے قرنطینہ سینٹر میں مسافروں کو ایک چھت تلے رکھنے کے بعد وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے،تفتان میں زائرین کو کھلے آسمان تلے خیموں میں رکھا گیا ہےاوراس سے مقامی آبادی کو بہت خطرہ ہے۔

ایران سے غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے بھی مقامی آبادی کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں ،ایران سے 82تاجروں سمیت 327پاکستانی وطن پہنچے،تفتان سرحد سےایک سو ایرانی ڈرائیوز بھی پاکستان پہنچے۔

پاکستان امیگریشن گیٹ سے 73ایرانی ڈرائیورزاور2مسافراپنےملک گئے،ایران سے 5 ہزار 682 پاکستانی وطن پہنچ چکے ہیں۔

پاک ایران امیگریشن گیٹ سے  ایرانی گیس باؤزرسمیت مال بردارگاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ،پاکستان کی طرف سے فی الحال کوئی بھی تجارتی سامان ایران نہیں بھیجاجارہا۔