کورونا وائرس پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ
فائل فوٹواسلام آباد:چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کورونا وائرس پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے ،امریکانے یورپ کی ساری فلائٹس روک دیں ، وفاقی کابینہ کی نیت پر شک نہیں کرسکتے،عدالت کس طرح کوئی ڈائریکشن دے سکتی ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے چین میں پھنسے طلبہ کی وطن واپسی کی درخوست پر سماعت کی۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ معاملہ وفاقی کابینہ میں اٹھایا گیا ، صدرمملکت خود چین جارہے ہیں ۔
وکیل درخواست گزارنے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر پیشرفت رپورٹ نہ دینے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے استدعا کی کہ عدالت بچوں کی واپسی کیلئے ڈائریکشن دے ۔
ڈی جی وزارت خارجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کوآگاہ کیا کہ پاکستان چین میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو پیسے بھجوائے گا ۔
وزارت خارجہ کے ڈی جی نے بتایا کہ چین سے پاکستانیوں کو نکالنے کا فیصلہ کابینہ کا ہوگا تاہم وفاقی کابینہ کا کوئی آفیشل فیصلہ دفتر خارجہ کو موصول نہیں ہوا، اس حوالے سے کابینہ سے جواب مانگا جا سکتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں دے سکتی ، پالیسی سے متعلق جواب مانگ لیتے ہیں یا درخواست نمٹا دیتے ہیں۔
وکیل نے درخواست نہ نمٹانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سیکرٹری کابینہ سے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔