کورونا وائرس:گلگت بلتستان میں تمام تعلیمی ادارے 31مارچ تک بند

اپ ڈیٹ 13 مارچ 2020 11:14am
فائل فوٹو

مظفرآباد:کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر گلگت بلتستان میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشہ کے پیش نظر گلگت بلتستان میں تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

  ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے،تمام تعلیمی بورڈ کے امتحانات بھی ملتوی کیے گےہیں۔