وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اپ ڈیٹ 16 مارچ 2020 10:15am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں سالانہ بجٹ سٹریٹجی پیپرز کی منظوری دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس کیلئے دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سالانہ بجٹ اسٹریٹجی پیپرز کی منظوری دی جائے گی۔

مشیر خزانہ   ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ وفاقی کابینہ کو بجٹ حکمت عملی اور اہداف پر بریفنگ دیں ۔

وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی،  اجلاس میں کورونا وائرس کے انسداد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

  کرونا وائرس کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے متعلق بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔