کرونا وائرس معاملہ: خیبرپختونخوا کے سینئر ڈاکٹرز نے چین کے ماہرین سے رجوع کرلیا

شائع 17 مارچ 2020 04:23pm

کورونا وائرس پر قابو پانےکےلئےپشاور کے ڈاکٹروں نے چین کے ماہرین سے رجوع کرلیا۔نجی اسپتال میں چین کے ڈاکٹروں کی خیبرپختونخوا کے سینئر ڈاکٹرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ہوئی۔

پشاور کے  نجی ہسپتال میں چین کے ڈاکٹروں کی خیبرپختونخوا کے  سینئر ڈاکٹرز سے ویڈیو کانفرنس پر بات چیت ہوئی جس میں حفاظتی تدابیراورعلاج سے متعلق طبی مشوروں پر بات چیت کی گئی۔

مشیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش بھی اجلاس میں موجود تھے۔

پشاور کے تینوں بڑے ہسپتال کے ڈاکٹرز نے چین کے طبی ماہرین سے رہنمائی حاصل کی جبکہ چینی ماہرین نے کورونا وائرس سے متعلق انہیں اپنے تجربات بتائے ۔