پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 445 ہوگئی

اپ ڈیٹ 20 مارچ 2020 03:32am
فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 445 ہوگئی۔سندھ میں کورونا وائرس کے 245 مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے 78کیسز سامنے آئے ہیں۔ بلوچستان میں 76 اور خیبر پختونخوا میں 24افراد کورونا کا شکار بنے ہیں۔گلگت بلتستان میں 13اور اسلام آباد میں 4 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں آج کورونا کے 138 مریض سامنے آئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کے 37 نئے کیسز آئے ہیں۔ کوئٹہ اور تفتان میں 53 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملتان میں کورونا وائرس کے 5، لاہور اور ڈی جی خان میں 28کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں آج 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ شبقدر، بونیر، مانسہرہ، چارسدہ اور ضلع خیبر میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اب تک پاکستان میں کورونا سے 2 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔