حکومت کی جانب سے چھٹیوں کے باعث پی ٹی وی کے زریعے تعلیمی نشریات کا اہتمام کرلیا گیا
کورونا وائرس کے باعث چھٹیوں کے دوران تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے پی ٹی وی کے ذریعے سات گھنٹوں کی تعلیمی نشریات کا اہتمام کرلیا گیا۔طلبہ گھربیٹھے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔پہلی سے پانچویں جماعت کےلئےنصاب تعلیم تیارکرلیا گیاہے جو مارچ 2021تک رائج کردیا جائے گا۔
وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک بھرمیں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
وزیرِاعظم کویکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے ٹائم فریم پیش کردیا گیا۔ پہلی سے پانچویں جماعت کا یکساں نصاب تیارکرلیا گیا ہے۔نصاب مارچ 2021تک مکمل طورپررائج ہوجائے گا۔
ششم یا ہشتم کا یکساں نصاب مارچ 2021تک تیار کرلیا جائے گا۔ نہم تا بارہویں کے یکساں نصاب کا کام مارچ 2022 تک مکمل ہوگا۔
کورونا کے پیش نظرچھٹیوں کے دوران طلبہ کوتعلیمی مواقعوں پربریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے سات گھنٹوں کی تعلیمی نشریات کا اہتمام کیا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ قومی یکساں نصاب تعلیم میں آنحضور کی سیرت مبارکہ، قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے افکار اور سوچ کونصاب کا حصہ بنایا جائے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نصاب کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایاجائے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔