کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے22مارچ سے12ٹرینیں بند کرنے کااعلان

اپ ڈیٹ 19 مارچ 2020 04:14pm
فائل فوٹو

وزیرریلوے شیخ رشید نے سندھ حکومت کے کہنے پرکورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے22مارچ سے12ٹرینیں بند کرنے کااعلان کردیا۔وزیرریلوےنے یکم اپریل سے مزید ٹرینیں معطل کرنے کا عندیہ بھی دیا۔شیخ رشید نے ریلوے کے پاس کورونا کے اصلی ٹیسٹ کی صلاحیت نہ ہونے کا اعتراف بھی کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ حکومت کے مطالبہ پرکورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے 12 ٹرینیں 22 مارچ سے بند کررہے ہیں،25 مارچ کوپھرمیٹنگ ہوگی  ۔ ضرورت پڑنے پر یکم اپریل سے مزید ٹرینیں بند کی جاسکتی ہیں۔

شیخ  رشید نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے صرف اسکیننگ کوئی حل نہیں۔

 وزیرریلوے یہ اعتراف کیا کہ ریلوے کے پاس اصلی ٹیسٹ کروانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جارہا۔