اسٹیٹ بینک کاکورونا وائرس سے بچاؤکےلئےبڑافیصلہ

شائع 19 مارچ 2020 02:15pm
فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک نےکورونا وائرس سے بچاؤکےلئےبڑافیصلہ کرتےہوئےبینکوں کےدرمیان آن لائن ٹرانزیکشن فیس ختم کر دی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری ہونے والی ہدایات  میں کہا گیا ہے کہ تمام چالان اورفیس کوڈیجیٹل وصولی کے اقدامات کیے جائیں۔

تمام بائیو میٹرک تصدیق غیرمعینہ مدت کےلئے ملتوی کر دی گئیں۔

 تمام بینکوں کو آن لائن ٹرانزیکشن کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بینک برانچز میں کسٹمرز کی آمدورفت کو کم سے کم کیا جائے۔