'عمران خان پر تنقید نہیں کروں گا وہ ہمارے بھی وزیر اعظم ہیں'
فائل فوٹوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے کورونا وائرس سے بچاؤ کےلئے ملک میں فوری لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جائے۔ صورتحال قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔واضح کیا سندھ حکومت یومیہ اجرت اورمزدور طبقے کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔
ملک بھر میں کورونا سے مقابلہ کرنے کےلئے بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے بڑا مطالبہ کردیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکر اس وبا سے لڑنا ہوگا۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کےلئے ملک میں فوری لاک ڈاؤن کا اعلان کیاجائے۔ اگر فوری لاک ڈاؤن نہ کیا گایا تو صورت حال قابو سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا اس موقع پر وزیر اعظم پر تنقید نہیں کرونگا۔ عمران خان ہمارا بھی وزیر اعظم ہے۔ عمران خان ہمارا ہیلتھ منسٹربھی ہے۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم فوری اقدام کریں گے تاکہ کورونا معاشرے میں پھیل کر معاشی اور معاشرتی تباہی نہ پھیلا سکے۔
بلاول بھٹو نے کہا سندھ حکومت یومیہ اجرت اور مزدور طبقے کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔