'کورونا سے زیادہ اموات تو ٹریفک حادثات میں ہوجاتی ہیں'

شائع 03 مئ 2020 05:04pm
فائل فوٹو

وفاقی وزیراسدعمرنےکمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں پریس بریفنگ دیتےہوئے کہا پاکستان میں10لاکھ میں سے صرف دو افرادجان سےجارہے ہیں۔اس سے زیادہ اموات تو ٹریفک حادثات میں ہوجاتی ہیں۔لاک ڈاؤن سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہامارچ میں 119ارب کے محصولات کم اکھٹے ہوئے۔سات کروڑلوگ سطح غربت سےنیچےچلے جائیں گے۔ایک کروڑ 80 لاکھ پاکستانی بیروزگار ہوجائیں گے۔مغرب کی اندھی تقلید نہیں کرسکتے۔بندشوں میں مرحلہ وار نرمی کریں گے۔