شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر شوگر تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے
فائل فوٹوسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔ شوگر ملز ایسوسی سیشن کے رہنماوں نے بھی اپنے بیانات ریکارڈ کرا دیئے۔
اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوآرٹر کے باہر شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر کے نام پر پاکستانی قوم پر 100 ارب روپے کا ڈاکہ مارا بلکہ ڈاکا جاری ہے۔ ای سی سی اور کابینہ کے فیصلے کے بعد شوگر کی قیمتیں بڑھیں۔ وزیر اعظم اور ای سی سی کے چیئرمین کرپٹ اور نااہل ہیں۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کرپشن کا ریکارڈ ای سی سی کے فیصلے اور کابینہ کے فیصلے ہیں۔ یہ حکومت چلائیں۔ ہم نے استعفی نہیں مانگنا۔ ان سے حکومت نہیں چلنی، نہ ہی چلا پا رہے ہیں۔
اس سے قبل آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی کمیشن کےسربراہ واجد ضیاء اور ممبران کے سامنے پیش ہوئے۔ کمیشن نے کل زیر تحقیق شوگر ملز کے سی ای اوز کو کل بلا لیا ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔