'ملکی دولت لوٹنے والے کسی مافیا سے رعایت نہیں ہوگی'
فائل فوٹووزیراعظم عمران خان نے شوگر انکوائری کمیشن کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والے کسی مافیا سے رعایت نہیں ہوگی۔ چاہے کوئی کتنا ہی ان کے قریب ہوکسی کو بھی معافی نہیں ملے گی۔
وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی باہر آگئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےشوگرانکوائری کمیشن واجد ضیاء کوشاباش دی۔
وزیر اعظم نے کہا آپ نےبہت اچھی رپورٹ تیارکی،کوئی ابہام نہیں چھوڑا۔ملکی دولت کولوٹنےوالے کسی مافیا سےرعایت نہیں ہوگی۔ایسےمافیازکےخلاف دودہائی سےجدوجہدکررہاہوں۔
انہوں نے کہا حکومت میں آیاتوپتاچلاکہ ملک میں کتنےبڑےمافیاسرگرم ہیں۔کوئی چاہےکتناہی میرےقریب ہو،معافی نہیں ملےگی۔قانون کےمطابق فیصلہ کرونگا،جانتاہوں یہ مافیابہت مضبوط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کوبری طریقےسےلوٹاگیاہے۔دیگربڑے مافیازکو بھی بےنقاب کروں گا۔خوشی ہےپوری کابینہ کرپشن کےخلاف جنگ میرےساتھ ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔