لاہور میں سانحہ سندرا سٹیٹ کے 36 مریضوں کا علاج معالجہ جاری
لاہور میں سانحہ سندر اسٹیٹ کے چھتیس مریضوں کا مختلف سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ جاری ہے، ڈاکٹرز کے مطابق تین افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے،سانحہ سندر اسٹیٹ کے زخمیوں کو جناح ہسپتال،شریف میڈیکل سٹی ہسپتال،سروسز ہسپتال،سوشل سکیورٹی ہسپتال اور اتفاق ہسپتال میں طبی امداد کا سلسلہ جاری ہے،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی،اس وقت شریف میڈیکل ہسپتال میں سترہ،جناح ہسپتال میں تیرہ،سوشل سکیورٹی ہسپتال میں چار،سروسز اوراتفاق ہسپتال میں ایک ایک مریض داخل ہے،جنہیں سر ٹانگوں ،بازووں پر چوٹیں ہیں ڈاکٹروں کے مطابق شریف میڈیکل ہسپتال میں نیوروسرجری کے دو اور جناح ہسپتال ایک مریض کی حالت تشویشناک ہے،جناح ہسپتال کے ڈیڈ ہاوٴس میں اب تک چوبیس جبکہ شریف میڈیکل ہسپتال میں آٹھ لاشیں منتقل کی جاچکی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔