Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

تین ہزار سال پرانی جج کی قبر دریافت

مصر کے شہر نیل میں کھدائی کے دوران 3000 سال پرانی قبر دریافت کی گئی...
شائع 01 جولائ 2020 01:03pm

مصر کے شہر نیل میں کھدائی کے دوران 3000 سال پرانی قبر دریافت کی گئی ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جج کی قبر ہے۔

مصر کے آثار قدیمہ کے ماہرین نے نیل شہر میں کھدائی کے دوران 3000 سال قدیم ایک قبر کا پتہ لگایا ہے۔ آثار قدیمہ کی وزارت نے آج بتایا کہ یہ مقبرہ لکسر کے نیل شہر میں دبا ملا ہے۔ یہ يوذرهات کا مقبرہ ہے جو ایک جج تھا۔ یہاں پر ایک کھلی عدالت تھی جس میں ایک مستطیل کمرہ، ایک کوریڈور اور اندر بھی ایک کمرہ بنا ہوا تھا۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کو قبر کے کمروں سے بتوں کا ایک سلسلہ، لکڑی کے ماسک اور ایک قسم کا ڈھکن ملا ہے۔

دوسرے کمرے میں بھی کھدائی کام جاری ہے۔ مصر کی سیاحت ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ هاشم الدمیری نے کہا کہ ملک میں سیاحت کی صنعت بڑھ رہی ہے اور لکسر میں ہونے والی دریافت سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

رواں سال کے شروع میں سویڈش آثار قدیمہ کے ماہرین نے جنوبی شہر اسوان کے قریب 12 قدیم مصر کے قبرستانوں کو دریافت کیا گیا تھا، جو تقریبا 3500 سال پرانے تھے جبکہ قاہرہ کی ایک بستی میں آٹھ میٹر کی مورتی کا پتہ لگایا گیا تھا جسے سمجھا جاتا ہے کہ یہ بادشاہ سامتک اول کا تھا جس کی 664 سے 610 قبل مسیح تک حکومت کی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div