Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو اپنے ہی والد نے عاق کردیا،اشتہار شائع

سال 2018 کے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر ...
شائع 05 جولائ 2020 12:23pm

سال 2018 کے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر کامیابی حاصل کی تھی، یہی وجہ تھی کہ عمران خاں پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

تاہم دو سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت کوئی خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ضلع لودھراں رانا محمد ارسلان کو والد نے عاق کردیا
پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ضلع لودھراں رانا محمد ارسلان کو والد نے عاق کردیا

تحریک انصاف اس وقت پریشانی کا شکار ہے، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ضلع لودھراں رانا محمد ارسلان کو والد نے عاق کردیا اور ان کے کسی بھی قول و فعل سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اس سلسلے میں مقامی اخبار میں اشتہار بھی چھپوادیا۔

مقامی اخبار میں چھپنے والے اشتہار کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے والد رانا شبیر احمد ولد رانا عبدالعزیز خان قوم راجپوت نے کہا کہ 'وہ اپنے حقیقی بیٹے رانا محمد ارسلان جو کہ جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ضلع لودھراں ہے کو بوجہ نافرمانی، گستاخی اور غلط چال چلن اپنی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتا ہوں ،آئندہ میں اور میری باقی تمام اولاد محمد ارسلان کے کسی قول و فعل کے ذمہ دار نہ ہوں گے اور نہ ہی محمد ارسلان ہمارے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کرے۔'

تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div