Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

ان کہی داستانیں سنانے والا کا جبل القارہ

الاحساء میں جبل القارہ کی عجیب وغریب اور ہیبت ناک ہیئت کئی ان ...
شائع 06 جولائ 2020 10:59am

الاحساء میں جبل القارہ کی عجیب وغریب اور ہیبت ناک ہیئت کئی ان کہی داستانیں سنا رہی ہے۔

یہ سنگلاخ پہاڑ سعودی عرب کے ان سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے جنہیں دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق جبل القارہ کے بطن میں قریہ آباد ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے جبل القارہ کہا جاتاہے۔ اس کے پرانے ناموں میں جبل الشبعان بھی ہے۔ اس کا زریں حصہ 14 مربع کلو میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور اس کی بلند ترین چوٹی کی اونچائی 200 میٹر تک ہے۔

پہاڑ میں کئی غار اور شگاف ہیں جو اندر سے کافی کشادہ ہیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ ان غاروں اور شگافوں کے اندر سرما میں گرم اور گرما میں سرد ہوائیں چلتی ہیں۔

پہاڑ کی بلندی پر تاریخی قلعہ بند ہے جس کے درمیان میٹھے پانی کا چشمہ ہے۔ یہ پانی پورے گاؤں کو سیراب کیا کرتا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ یہ قلعہ اسلام سے بہت پہلے یہاں کے حکمران نے تعمیر کیا تھا جس کا تعلق کندہ قبیلے سے تھا۔

اس علاقہ میں قدیم زمانے سے بازار لگتا تھا جسے ’سوق المشقر‘ کہا جاتا تھا۔ اب ہر اتوار یہاں چھوٹا موٹا بازار لگتا ہے جو اس تاریخی بازار کے باقیات ہیں۔

پہاڑ کی چوٹی پر چٹانیں اس طرح بنی ہیں جیسے تین سر ہیں۔ ایک سر جنوب کی سمت ہے جو دیکھنے سے کسی خاتون کی شکل لگتی ہے۔ دوسرا شمال کی سمت ہے جو مرد کا سر معلوم ہوتا ہے جبکہ تیسرا شیر کا سر دکھائی دیتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div