Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

زمین میں دھنسنے والی مسجد

مغلیہ دور کی تعمیرات منفرد طرز تعمیر کا انوکھا نمونہ ہیں اور...
شائع 08 جولائ 2020 12:49pm

مغلیہ دور کی تعمیرات منفرد طرز تعمیر کا انوکھا نمونہ ہیں اور پشاور کے نواحی علاقے اکبر پورہ میں اسی دور کی قدیم جامعہ مسجد اخون پنجوبابا آج بھی موجود ہے۔

پانچ سو سال پرانی یہ مسجد زمین میں دھنستی چلی جا رہی ہے اور اس کے مرکزی ہال میں پہنچنے کیلئے زمین کے نیچے جانا پڑتا ہے۔

مغل دور کی یہ شاہکار مسجد محکمہ آثار قدیمہ کی غفلت اور گردش زمانہ کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ حیرت انگیز طور پر زمین، میں دھنس رہی ہیں۔

امام مسجد کا کہنا ہے کہ مہراب پانچ فٹ زمین کے اندرجا چکا ہے۔

پشاورسے ملحقہ نوشہرہ کے اکبر پورہ میں واقع یہ مسجد مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کے دورکاورثہ ہے جس کی تعمیر معروف بزرگ اخون پنجو بابا نے کروائی تھی۔

مسجد کا اندرونی حصہ آج بھی عہد مغلیہ کی شاندار تعمیرات کا پتہ دے رہا ہے۔ مقامی افراد عمارت کے دھنسنے کو معجزہ قرار دیتے ہیں جب کہ محکمہ آثار قدیمہ بھی وجوہات کا پتہ لگانے سے قاصر ہے۔

حکومت کی عدم توجہی کے باعث علاقہ مکین خود وقتا فوقتا مسجد کی مرمت کرواتے رہتے ہیں تاہم مغلیہ دور کی تاریخ سموئے اس مسجد کی انفرادیت ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div