Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'بہترین حکمت عملی سے عام آدمی کی مشکلات ‏کم کی گئیں'

وزیراطلاعات نے کہا مکمل لاک ڈاؤن سے معیشت تباہ ہو سکتی تھی لیکن عمران خان ‏کسی مقام پر لڑکھڑائے نہیں اور وہ کردار ادا کیا کہ ہماری بہترین حکمت عملی کو ‏دنیا بھر میں فالو کیا جانے لگا۔
شائع 26 جولائ 2020 09:08pm
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز- فائل فوٹو
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز- فائل فوٹو

‏ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ حکوت نے بہترین حکمت عملی ‏سے کورونا کے خلاف قیمتی جانیں اور معیشت دونوں کو زیادہ نقصان سے بچایا ۔ بہترین حکمت عملی سے عام آدمی کی مشکلات ‏کم کی گئیں ۔ این سی او سی ، ڈاکٹرز ، میڈیا سمیت سب محکموں اوراداروں نے ‏اپنا کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل ‏پاکستان تانیہ ایدروس اور فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ پریس ‏کانفرنس کی۔ شبلی فراز نے کہا کہ جب کورونا جیسے موضی مرض نے پاکستان کو اپنی لپیٹ ‏میں لیا تو ہماری لیڈر شپ نے وہ راستہ اختیار کیا جس سے غریب افراد کو ایسا ‏ماحول ملے کہ ان کی روزی روٹی چلتی رہے۔عمران خان نے ایسی حکمت عملی ‏ترتیب دی جس سے صحت اور روزگار دونوں چل سکیں ۔ اپوزیشن لاک ڈاؤن کےلئے ‏دباؤ ڈالتی رہی۔

وزیراطلاعات نے کہا مکمل لاک ڈاؤن سے معیشت تباہ ہو سکتی تھی لیکن عمران خان ‏کسی مقام پر لڑکھڑائے نہیں اور وہ کردار ادا کیا کہ ہماری بہترین حکمت عملی کو ‏دنیا بھر میں فالو کیا جانے لگا۔

انہوں نے میڈیا اور میڈیل اسٹاف کے کردار کی ‏تعریف بھی کی۔

معاون خصوصی تانیہ ایدروس نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے این سی او سی کا قیام ‏ایک عالمی مثال ہے، ہم نے ایسا سسٹم قائم کیا جس سے ہمیں تمام شہروں کا ‏ڈیٹا ریئل ٹائم میں ملے۔ اس کےلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا استعمال بھی عمل میں ‏لایا۔

فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کورونا کے خلاف وزیراعظم کا ‏مشن تھا کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی نا کرنا پڑے اور کورونا پر کنڑول بھی کر سکیں۔

ڈاکٹر فیصل نے عوام سے ‏عید الاضحیٰ پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔