Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بھارتی اداکار آشوتوش بھاکرے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی

ایک اور نوجوان بھارتی اداکار آشوتوش بھاکرے نے پنکھے سے لٹک کر...
شائع 30 جولائ 2020 11:21pm

ایک اور نوجوان بھارتی اداکار آشوتوش بھاکرے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، ان کی عمر 32 برس تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مراٹھی فلموں میں کام کرنے والے اداکار آشوتوش بھاکرے نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ آشوتوش گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن کے مرض میں مبتلا تھے اور کچھ روز قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی اپلوڈ کی تھی جس میں وہ اسی بات پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے کہ انسان خودکشی کیوں کرتا ہے۔

اداکار بدھ کے روز ناندید ٹاؤن، مراٹھ واڑا ریجن میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ وہ مشہور مراٹھی اداکارہ میوری دیشمُکھ کے شوہر تھے۔

آشوتوش بھاکرے مراٹھی فلموں کے مشہور ہیرو کے طور پر مانے جاتے ہیں، وہ کئی روز سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا گیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم پولیس کے مطابق اب تک اُن کی خودکشی کی اصل وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div