Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

رے مِسٹیریو کے بعد ایک اور ریسلر آنکھ سے محروم، ویڈیو وائرل

ڈبلیو ڈبلیو ای را میں ریسلر بڈی مرفی اور سیتھ رولنز نے حملہ ...
شائع 31 جولائ 2020 11:33am

ڈبلیو ڈبلیو ای را میں ریسلر بڈی مرفی اور سیتھ رولنز نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں الیسٹر بلیک دائیں آنکھ سے محروم ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای ’را‘ میں ریسلر بڈی مرفی اور سیتھ رولنز الیسٹر بلیک پر حملہ آور ہوئے اور ریفری نے بیچ بچاؤ کرواکے دونوں کو علیحدہ کردیا۔

سیتھ رولنز جو غصے میں بپھرے ہوئے تھے ،انہوں نے بڈی مرفی کو اکسایا کہ وہ الیسٹر بلیک کی آنکھ ضائع کریں، سیتھ نے مرفی کو تھپڑ رسید کیا اور کہا کہ جاؤ اس کی آنکھ ضائع کرو۔

بڈی مرفی نے تھپڑ کھانے کے بعد الیسٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی آنکھ ڈیسک پر رکھ کر اسے دونوں ہاتھوں سے دبا دیا جس کے نتیجے میں الیسٹر آنکھ سے محروم ہوگئے۔

اس کے بعد رے مِسٹیریو کے بیٹے ڈنڈا لے کر رنگ سے باہر آئے اور سیتھ رولنز، بڈی مرفی کی خوب دھلائی کی، میسٹریو کے بیٹے کی پٹائی کے بعد دونوں ریسلرز رنگ سے بھاگ گئے۔

بعدازاں ریفری نے الیسٹر بلیک کو میسٹریو کی مدد سے رنگ سے باہر منتقل کیا۔

اس سے قبل ریسلر سیتھ رولنز نے رے مِسٹیریو کی آنکھ ضائع کی تھی لیکن اس وقت انکشاف ہوا تھا کہ مِسٹیریو جعلی آنکھ لگا کر رنگ میں اترے تھے اور وہ آنکھ انہوں نے کسی کمپنی سے لاکھوں ڈالر میں خریدی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div