گھر کی چھت سے اتارتے ہوئے بیل کرین سے نیچے زمین پر گر پڑا
کراچی: شہرِ قائد میں گزشتہ کچھ عرصے سے یہ رجحان زور پکڑتا جارہا ہے کہ قربانی کے جانور کو شوقین افراد پورے سال اپنے گھر کی چھت پر پالتے ہیں اور عیدالاضحیٰ سے قبل اسے کرین کے ذریعے چھت سے اتار کر اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں تاہم اس عید سے ایک روز قبل قربانی کا جانور چھت سے اتارتے ہوئے ایسا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر سب کے دل دہل گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک گھر کی چھت سے کرین کے ذریعے جانور کو اُتارا جارہا تھا کہ ٹھیک طریقے سے بندھا ہوا نہ ہونے کی وجہ سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سیدھا زور سے زمین پر آگرا۔
جانور زمین پر گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوا اور اٹھ نہ سکا جس پر مالک نے فوراً اُسے چھری سے ذبح کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔