Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوگئی، بکرے...
اپ ڈیٹ 03 اگست 2020 11:54am

قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوگئی، بکرے کی کھال 100سے 150روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ گائے کی کھال کی قیمت 6سے 700روپے پر آگئی۔

عیدالاضحیٰ پر کھالوں کا کاروبار کرنےوالےپریشان ہوگئے،مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں خام چمڑے کی طلب کم ہونے کی وجہ سے کھال کی قیمتیں کافی کم ہوگئی ہیں۔

پاکستان ٹینریزایسوسی ایشن کے سابق صدر گلزارفیروزکا کہنا ہے کہ گائےکی کھال گزشتہ سال 1500 روپے کی تھی جواب کم ہوکر 6سے700روپےپر آگئی۔

بکرےکی کھال 200روپےسےکم ہوکر 100روپےپرآگئی جبکہ دنبےاوراونٹ کی کھال کی قیمتیں بھی کم ہوگئی ہیں،روں سال اجتماعی قربانی میں اضافہ دیکھنےمیں آیا۔

کھالوں کے تاجروں کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کئے بغیر کھالوں کی قیمتوں میں کمی کو روکنا ممکن نہیں ہے۔