Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں 7سے9اگست تک بارش کی پیشگوئی

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں 7سے9اگست تک بارش کی پیشگوئی...
شائع 03 اگست 2020 12:45pm

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں 7سے9اگست تک بارش کی پیشگوئی کردی ،نیاسسٹم6اگست کو سندھ میں داخل ہوگا۔

کراچی والو!بادل پہلے سے زیادہ برسیں گے، بارش کا ایک اور زورداراسپیل آنے والا ہے،شہرمیں ایک بارپھر طوفانی بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 7اور 8اگست کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

بارشوں کا نیا سسٹم 6 اگست کو سندھ میں داخل ہوگا،اس سال کا اب تک کا سب سے بڑا سسٹم ہوگا،طوفانی بارشوں کے ساتھ اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ 10سے 20میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی۔