منگل کو بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں بارش کی پیشگوئی
کراچی: آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، بالائی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں دن کے دوران موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعد دوپہر بارکھان، ژوب، خضدار اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سرگودھا اور لاہور میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ملتان، ڈی جی خان اور لیہ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
سندھ میں بھی موسم گرم اور شدید حبس رہے گا جبکہ ساحلی پٹی پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ رات میں سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
منگل کے روز خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور شدید حبس رہے گا تاہم کوہستان، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
منگل کے روز گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کے ساتھ ساتھ دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔