Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 280,461ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد...
اپ ڈیٹ 04 اگست 2020 10:11am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد280,461ہوگئی جبکہ5,999افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں کورونا قابو میں آنے لگا، وائرس کے حملے بے اثر ہونے لگے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 432نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد2لاکھ80 ہزار461ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال آج 4اگست بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید180نئے مریض سامنے آئےجبکہ7ہلاکتیں ہوئیں۔

پنجاب میں 139،اسلام آباد میں19، گلگت بلتستان میں 18اورآزاد کشمیر میں کوروناکے04کیسز رپور ٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں5اور اسلام آباد میں 2 مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ21ہزار705وگئی جبکہ پنجاب میں93ہزار336افرادکورونا کاشکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں34ہزار253،اسلام آباد میں15ہزار095 ، بلوچستان میں11ہزار777 ،گلگت بلتستان میں2198اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2097کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید15مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد5999ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2226افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2153،خیبرپختونخوا میں 1208،اسلام آباد میں167،بلوچستان میں136اور گلگت بلتستان میں 55اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث54 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ25ہزار065 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,013مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے524افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 49ہزار 397مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10,690ٹیسٹ کئے گئے، سندھ میں 4484، پنجاب 4280، خیبرپختونخوا میں 625 ٹیسٹ کئے گئے، اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 246، گلگت بلتستان میں 85 اورآزاد کشمیر میں 204 ٹیسٹ کئے گئے۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک20 لاکھ 31 ہزار 9 سو 55 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div