Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی پیشگوئی

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی...
شائع 04 اگست 2020 08:54am

کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چھ اگست کو مون سون سسٹم سندھ میں داخل ہوگا،اس سسٹم کے تحت شہر میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ شہر میں سات اور آٹھ اگست کو تیز بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،بارش سےقبل تیز گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نےصوبے میں بارشوں کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

ممکنہ بارش کے پیش نظر اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا،اسپتالوں میں عملے کی موجودگی چوبیس گھنٹے یقینی بنائی جائے۔

محکمہ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈاکٹرزاور اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div