Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے نئے فول پروف ایس او پیز تیار

راولپنڈی: پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے...
شائع 04 اگست 2020 10:11am

راولپنڈی: پنجاب بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے نئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے۔

وزارت تعلیم نے صوبہ بھر میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کے نئے سخت اور فول پروف کورونا بچاؤ ایس او پیز تیار کر لئے ہیں۔

نئے ان ایس او پی کے تحت اسکول کھلنے پر کسی بھی اسکول میں اسمبلی نہیں ہوگی،طلبہ طالبات کو تفریح بھی نہیں دی جائیگی، ہر کلاس روم ٹیچرز اسٹاف روم اور واش رومز میں صبح سویرے جراثیم کش سپرے لازم ہوگا،ایک ڈیسک پر تین کی بجائے2طلبہ بیٹھ سکیں گے،طلبہ طالبات ٹیچرز ایک دوسرے کو پین، پنسل کاغذ ربر،کھانا بھی نہیں دے سکیں گے۔ طلبہ ٹیچرز کا ہاتھ ملانا معانقہ ممنوع ہوگا۔

کلاس میں صرف 3 مضامین ریاضی،انگریزی ،سائنس پڑھائی جائے گی دیگر مضامین کا صرف ہوم ورک دیا جائے گا،ایک کلاس میں 20بچے بیٹھ سکیں گے طلبہ طالبات زیادہ ہونے کی صورت میں مارننگ اور ایوننگ دو شفٹیں کی جائیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div