صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کو طلب کر لیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ...
شائع 04 اگست 2020 10:21am

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 6 اگست 2020 بروز جمعرات شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ۔

صدر عارف علوی نے مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔

صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس بھی 5 اگست کو دن ساڑھے 10بجے طلب کرلیا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اگست کو شام 5 بجے ہو گا۔