پاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

لاہور: پاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم کو ریئرایڈمرل کے عہدے پر...
شائع 04 اگست 2020 01:59pm

لاہور: پاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم کو ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئرایڈمرل محمد سلیم نے 1991 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق محمد سلیم پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔