نقشے پر کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا گیا، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کہتے ہیں پوری قوم اس نقشے کی حمایت ...
شائع 04 اگست 2020 07:30pm

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کہتے ہیں پوری قوم اس نقشے کی حمایت کرتی ہے،سیاسی اور کشمیری قیادت کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ حکومت دنیا کو بتارہی ہے کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے،نئے نقشے میں بتایا گیا کہ سیاچن ہمارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نقشے میں سرکریک میں بھارتی دعوے کی بھی نفی کی گئی۔ پوری قوم اس نقشے کی حمایت کرتی ہے۔