یہ نقشہ کشمیر کے حصول کا پہلا قدم ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ نقشہ کشمیر کے حصول کا پہلا قدم...
شائع 04 اگست 2020 07:32pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ نقشہ کشمیر کے حصول کا پہلا قدم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں آج سے یہ نقشہ پاکستان کا سرکاری نقشہ ہوگا،یہ نقشہ پاکستانی قوم کی امیدوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ نقشہ کشمیریوں کے اصولی موقف کی تائید کرتا ہے،بھارت نے جو غاصبانہ قدم اٹھایا،یہ نقشہ اسکی نفی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے،منزل پر پہنچنے سے پہلے تصور کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ نقشہ کشمیر کے حصول کا پہلا قدم ہے، بھارت کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔