Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پشاور: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

پشاور کے عوام اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے تنگ...
شائع 04 اگست 2020 08:20pm

پشاور کے عوام اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے تنگ ہیں، چینی مزید بارہ روپے کے اضافے کے ساتھ بانوے روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔

چینی،دالیں،گھی،آٹا ہو یا فروٹ و سبزی۔ ہر ایک چیز کی قیمتوں کو جیسے پر لگ گئے ہوں۔

چینی بارہ روپے کے اضافے کے ساتھ 92 روپے فی کلو،گھی 240 ،دال ماش 230 ،آٹا 62 روپے فی کلو اسی طرح سبزی میں ادرک 500 روپے کلو،لہسن 250 ،لیموں 200 جبکہ فروٹ میں آم 120 سے 150 روپے فی کلو،سیب 100 سے 140 اور آڑو 120 روپے میں منڈیوں میں فروخت ہورہے ہیں۔

ہول سیلرز کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں پیٹرولیم مصنوعات سرفہرست ہیں جبکہ رہی سہی کسر حکومتی نوٹسز نے پوری کردی۔

اشیائے خوردونوش کے ہول سیل مارکیٹس کے نرخوں اور اوپن مارکیٹ میں بھی کافی فرق ہے،ہر ایک چیز میں تقریبا 8 سے15 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،عام آدمی جوکہ عموما پرچون کی دکان سے سودا سلف خریدتا ہے جو اسکو اور بھی مہنگے داموں دستیاب ہوتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div