یوم استحصال کشمیرکےحوالے سے تیاریاں عروج پر

ملک بھرمیں یوم استحصال کشمیرکےحوالے سے تیاریاں عروج پرہیں...
شائع 04 اگست 2020 08:24pm

ملک بھرمیں یوم استحصال کشمیرکےحوالے سے تیاریاں عروج پرہیں ،اسلام آبادکی اہم شاہراہوں کوکشمیر کےپرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا

آرٹیکل 370 ختم، جنت نظیر وادی پرقبضہ، مقبوضہ کشمیرپرمظالم کی انتہا، کریک ڈاؤن، قتل عام اورمحاصرے کوایک برس ہوگیا۔

گزشتہ سال 5 اگست کوبھارت نے کشمیرکی شناخت چھیننے اور ضم کرنے کی کوشش کی۔

بھارتی اقدامات کے خلاف ملک بھرمیں یوم استحصال کشمیرماننے کی تیاری عروج پرہے ، وفاقی دارلحکومت کی اہم شاہراہوں پرکشمیرجھنڈوں اور بینر سے سجا دیا گیا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیرکو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہوئی ہندو پنڈت، لداخ کا بدھ مت اور وادی کا مسلمانوں نے تقسیم کوقبول نہیں کیا۔

شہری عالمی طاقتوں سے وادی میں جاری مظالم ختم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تحریک آزادی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ جب سےئ ہوش سنبھالا کشمیرکوسلگھتا ہی دیکھ رہے ،مقبوضہ وادی کی تحریک آزادی کی جدوجہد منزل کے قریب ہے۔