Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک میں مہنگائی، عوام کی کمر ٹوٹ گئی

ملک میں مہنگائی، عوام کی کمر ٹوٹ گئی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی...
شائع 04 اگست 2020 10:48pm

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

غریب کو تو چھوڑیے متوسط طبقے کی گزر بسر بھی مشکل ہوگئی، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت صرف تبدیلی کی باتیں ہی کرتی رہتی ہے، جبکہ چینی، آٹا، دال، تیل اور گھی سمیت سبزیاں سب کچھ مہنگا ہوچکا ہے، حکومت اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہے۔

ملک بھر میں مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا،پیٹرولیم مصنوعات ہوں یا روزمرہ اشیا کی چیزوں سمیت ہر شے کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے۔

چینی، آٹا، دال، تیل اور گھی سمیت سبزیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

مہنگائی کے خلاف عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا حکومت صرف تبدیلی کی باتیں کرتی ہے، لیکن عملی اقدامات صفر ہیں،

مرغی کا گوشت ہو یا بھینس کا دودھ،، ان کی قیمتوں کو بھی کوئی کنٹرول کرنے والا نہیں ہے، عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو صرف اجلاس کرنا آتا ہے۔

مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے دعوے وعدے تو حکومتی نمائندوں سمیت تمام سیاستی جماعتیں آئے روزباتیں کرتی نظر آتی ہیں لیکن اسے کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کبھی نظر نہیں آتے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div