اقلیتی برادری بھی کشمیریوں پر ظلم پر لب کشا

اقلیتی برادری بھی کشمیریوں کے ظلم پر بول پڑی ۔ پارلیمانی...
شائع 04 اگست 2020 10:54pm

اقلیتی برادری بھی کشمیریوں کے ظلم پر بول پڑی ۔

پارلیمانی سیکریٹری انسانی حقوق پنجاب اور ایم پی اے مہندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا لاک دوان کے باعث دو ماہ کیلئے لگنے والی پابندیاں ہماری برداشت سے باہر تھی، تو سوچئے بھارتی ظلم و جبر میں کشمیریوں نے یہ ایک سال کیسے گزارا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم و زیادتی کی داستان بنے کشمیریوں کو اب انصاف ملنا چاہیے، مودی اور بھارتی اداروں کے ظلم و بربریت پوری دنیا کے سامنے ہے۔

مہندر سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کی جدوجہد کی آخری دم تک حمایت کریں گے۔