Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اداکارہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

پاکستان کی معروف سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنی دوسری شادی...
شائع 10 اگست 2020 09:53pm

پاکستان کی معروف سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی، انہوں نے عمر فاروقی نامی سعودی شہری کو اپنا جیون ساتھی بنالیا، وہ ایک معروف کاروباری شخصیت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے 8 اگست کو انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک کے اوپر ایک تین ہاتھ (ایک ہاتھ چھوٹا تھا اور بچی کا محسوس ہو رہا تھا) دکھائی دے رہے تھے۔ اس کے علاوہ بچی کے ہاتھ کی ہتھیلی پر دو انگوٹھیاں بھی رکھی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آمنہ نے کوئی کیپشن یا ایموجی استعمال نہیں کی تھی جس کی وجہ سے مداح تجسس میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی دوسری شادی سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں تاہم اب اداکارہ نے خود ہی اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے دوسری شادی کی تصدیق کردی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here

اس تصویر کے منظرعام پر آتے ہی مداحوں اور ساتھی اداکاروں میں مبارکبادیں دینا شروع کردی تھیں تاہم اب اداکارہ نے ایک پوسٹ میں مبارکباد دینے والوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here

آمنہ نے اپنے شوہر اور بیٹی میسا کا ایک فوٹو کولاج بھی شیئر کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

enter image description here

واضح رہے کہ 2005 میں محب مرزا کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ آمنہ شیخ کی اپنے پہلے شوہر سے اکتوبر 2019 میں علیحدگی ہوئی تھی، دونوں کی ایک بیٹی میسا بھی ہے جس کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div