عامر خان کی حرکت پر انتہا پسند بھارتی آپے سے باہر۔۔۔

انقرہ: بولی وڈ اسٹار عامرخان کی ترک خاتون اول سے ملاقات پر ...
شائع 18 اگست 2020 08:47am

انقرہ: بولی وڈ اسٹار عامرخان کی ترک خاتون اول سے ملاقات پر بھارتی آپے سے باہر ہوگئے اور عامر خان پر کڑی تنقید کاسلسلہ شروع ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی آنے والی فلم "لال سنگھ چڈھا" کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں ترکی میں ہیں۔

عامر خان نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ امینہ اردوان سے بھی ملاقات کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

Twitter
Twitter

ترک خاتون اول نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عامر کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار، فلم ساز اور ہدایت کار عامرخان سے استنبول میں ملاقات کرکے بڑی خوشی ہوئی ہے اور میں اس بات پر بھی بہت خوش ہوں کہ عامر خان نے اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی بقیہ شوٹنگ ترکی میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

Twitter
Twitter

ترک خاتون اول سے ملاقات کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انتہاپسند بھارتیوں نے ایک بار پھر عامر خان کو نشانے پر لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عامر خان کو کوئی بھارتی صارف وطن دشمن قرار دے رہا ہے تو کوئی پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف سازش کا الزام لگا رہا ہے۔