ان تصویروں میں ایسا کیا ہے کہ ثنا جاوید کے چرچے ہر زباں پر آگئے؟

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثنا جاوید کے سرخ...
شائع 18 اگست 2020 10:15am

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ثنا جاوید کے سرخ لباس میں کرائے گئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی ہے۔

اداکارہ نے ڈیزائنر مریم حسین کی نئی کلیکشن کے لیے فوٹو شوٹ مکمل کرایا جس میں انہوں نے سرخ رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

ثنا جاوید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس خوبصورت سُرخ لباس نے محبت میں گرفتار کرلیا ہے۔‘

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔