ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان بھی پاکستانی بریانی کی دیوانی ہوگئیں
شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریز 'ارطغرل غازی' میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکارہ اسراء بلجیک بھی پاکستانی بریانی کی دیوانی ہوگئیں اور اسے اپنی نمبر ون ڈش قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ترکش اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں اسراء مختلف پاکستانی ڈشز کو چکھ رہی ہیں اور ساتھ ہی اس کے ذائقے سے متعلق اپنا ردعمل بھی دے رہی ہیں۔
ترکش عوام مرچ مصالحوں کو کم مقدار میں استعمال کرتے ہیں اسی لئے اسراء کو پاکستانی کھانے کافی اسپائسی لگے اور ویڈیو میں انہیں بارہا اس چیز کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے باری باری سب کھانوں کو چکھا تاہم سب سے آخر میں اُنہیں بریانی پیش کی گئی۔ بریانی چکھتے ہی انہوں نے کہا کہ اب پتا چلا کیوں پاکستان کی بریانی بہت مشہور ہے، یہ تو بہت مزیدار ہے، مجھے بہت پسند آئی ہے، میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین ڈش ہے، بالکل یہ میری نمبر ون ڈش ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔