رومانیہ کے گلوکار لائیو اسٹریمنگ کرتےہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک
رومانیہ کے ابھرتے ہوئے 29 سالہ نوجوان گلوکار ٹیوے پستیو کار میں...
رومانیہ کے ابھرتے ہوئے 29 سالہ نوجوان گلوکار ٹیوے پستیو کار میں لائیو اسٹریمنگ کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیوے پستیو اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں سفر کرتے ہوئے لائیو اسٹریمنگ کررہے تھے کہ اچانک ان کی کار ٹرین کی زد میں آگئی۔ حادثے میں نوجوان گلوکار ہلاک جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیوے کی اہلیہ کار ڈرائیو کررہی تھیں اور ریلوے کراسنگ پر ٹرین کو آتے نہ دیکھ سکیں۔ حادثے کے لمحے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے چہرے کے تاثرات اچانک بدل جاتے ہیں اور وہ گھبرا جاتے ہیں۔
حادثے کے نتیجے میں رومانیہ کے ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار ہلاک جبکہ ان کی 24 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔