پاکستانی ڈش نے اسراء بلجیک المعروف حلیمہ سلطان کے کانوں سے دھواں نکلوا دیا

ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی" میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے...
شائع 24 اگست 2020 08:20am

ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی" میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے پاکستانی بریانی کو اپنی نمبر ون ڈش قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اسراءکی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ پاکستانی مختلف ڈشز چکھ رہی ہیں اور اپنا ردعمل دے رہی ہیں۔

اسراءکو پاکستانی کھانوں میں مرچیں زیادہ لگیں جس کا اظہار وہ گاہے بگاہے ویڈیو میں کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے پہلے اسراءکو کھانے کیلئے پلاؤ دیا جاتا ہے، جسے چکھنے کے بعد وہ اس کی تعریف تو کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی مرچوں کی زیادتی کا شکوہ بھی کرتی ہیں۔

پلاؤکے بعد اداکارہ کو چکن کڑاہی کھانے کیلئے دی گئی، اس کا پہلا نوالہ لیتے ہی اسراءکے کانوں سے دھواں نکلنے لگ گیا۔ انہوں نے کہا اس میں بہت مرچی ہے میں رونے والی ہوں۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کو گول گپے اور دال چاول بھی پیش کئے گئے، گول گپے کھاتے ہی اسراء کو اس قدر تی مرچیں لگیں کہ انہوں نے فوراً پانی کا گلاس مانگا اور تیزی سے پیا۔

اس کے بعد انہیں کھانے کیلئے دال چاول پیش کیے گئے، انہوں نے کافی کوششوں کے بعد دال چاول کو بالکل ٹھیک تلفظ کے ساتھ بولا او ر خود بھی اپنی تعریف کی، دال چاول کا پہلا نوالہ لے کر انہوں نے کہا یہ ٹھیک ہے، اسے کھاکر میں خوش ہوں مگر اس میں بھی مرچیں ہیں۔