Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سمندر کے کنارے بیٹھا نوجوان پانی میں ڈوب گیا، ویڈیو وائرل

سیر و تفریح کے لیے سمندر کنارے کا رخ کرنے والا نوجوان سمندر میں...
شائع 30 ستمبر 2020 09:36am

سیر و تفریح کے لیے سمندر کنارے کا رخ کرنے والا نوجوان سمندر میں جا گرا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں واقع تاریخی مقام گیٹ وے آف انڈیا پر سیر و تفریح کےلیے آنے والا نوجوان بڑی مشکل میں گرفتار ہوگیا۔

وجے والمیکی نام کا 27 سالہ جوان اچانک چکر آنے کی وجہ سے سمندر میں جا گرا تاہم متاثرہ نوجوان کی خوش قسمتی تھی کہ پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو سمندر سے زندہ بچالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان سیر و تفریح کےلیے گیٹ وے آف انڈیا آیا تھا اور سمندر کنارے بیٹھ گیا تھا، کچھ دیر بعد اسے چکر آئے اور وہ پانی میں گر گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو معمولی زخم آئے ہیں تاہم اسے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا تھا۔

بھارت میں شدید بارشوں کے باعث پولیس نے شہریوں و سیاحوں کو سمندر کی طرف جانے سے منع کیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوش گوار حادثے سے بچا جاسکے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div