Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شوہر نے بیوی کا سر کاٹ کر عاشق کے دروازے پر رکھ دیا

بھارت میں شوہر نے بیوی اور اس کے عاشق کے درمیان مبینہ ناجائز ...
شائع 18 اکتوبر 2020 08:53am

بھارت میں شوہر نے بیوی اور اس کے عاشق کے درمیان مبینہ ناجائز رشتے کے بعد بیوی کا سرکاٹ کر اُس کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ میں 40 سالہ شوہر جُررو سیالو کو شک تھا کہ اس کی بیوی 35 سالہ امشما ساتھ والے گاؤں کے رہائشی شخص کے عشق میں مبتلا ہے اور دونوں کے درمیان غیر ازدواجی تعلقات قائم ہیں۔

اسی شک کی بنیاد پر روز تلخ کلامی ہوتی رہی اور گزشتہ روز طیش میں آکر جُررو نے کلہاڑی سے اپنی بیوی کا سر تن سے جدا کردیا اور موٹر سائیکل پر سر کو 5 کلومیٹر کی دوری پر لے جاکر دوسرے گاؤں میں بیوی کے مبینہ عاشق کے دروازے پر رکھ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کی سربریدہ لاش گھر کے قریبی جھاڑیوں سے مل گئی جب کہ سر دوسرے گاؤں سے برآمد کرلیا ہے۔ قاتل شوہر نے بھی بعد میں پولیس اسٹیشن پہنچ کر گرفتاری دے دی۔

بھارت میں پیش آنے والا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی ایک واقعہ پیش آچکا ہے۔ بھارت میں ایک اور نوجوان نے اپنی بیوی کا سر کاٹا اور اسے اپنے ہاتھ میں لئے سڑک پرگھو متا رہا، پولیس چوکی پہنچنے پر پولیس نے سفاک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاوٴں بہادر پور میں پیش آیا تھا۔

جہاں 30 سالہ اکھلیش نے اپنی 26 بیوی رجنی کو قتل کردیا۔ سفاک شخص اکھلیش اپنے ہاتھ میں بیوی کا سر لئے پولیس چوکی پہنچا تو پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اکھلیش نے اپنی بیوی کو جہیز نہ لانا پر قتل کیا۔ اکھلیش اپنی بیوی کا کٹا سر پولیس سٹیشن ہی لا رہا تھا ۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اکھلیش کی بیوی رجنی سسرالیوں کے تشدد کے باعث ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی جس کے بعد اکھلیش اپنی بیوی کو منا کر اپنے گھر لایا ۔

تاہم چار دن بعد ہی سفاک شخص نے بیوی کا سر کاٹا اور پولیس سٹیشن پہنچ گیا ۔ بھارتی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جب ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس نے بھارتی قومی ترانہ پڑھنا شروع کر دیا۔ واضح رہے بھارت میں دن بدن بیوی کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے کبھی جہیز نہ لانے پر اور کبھی غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے ۔

اس سے قبل بھارت ریاست راجستھان کے شہر جےپور میں 25 سالہ ایاز احمد نے اپنی 22 سالہ بیوی کو صرف اس لیے قتل کر دیا کہ اس کی بیوی کو سوشل میڈیا پر شہرت مل رہی تھی ،یہ بھی شک تھا کہ بیوی کے کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات ہیں۔

احمد اور ریشما ایک ہی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے اور والدین کو بتائے بغیر ہی مندر میں شادی کر لی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div