بارہ ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
اسلام آباد،کراچی:بارہ ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بند ہےجبکہ پولیس،رینجرز،ایف سی لیویز،ایف سی اور دیگر ادارے سیکیورٹی پر معمور ہیں۔
کراچی میں جلوس اور محافل کی سیکیورٹی کیلئے 5ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں،ریپڈرسپونس فورس کی6کمپنیزڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں،ماہراسنائپرزمرکزی جلوس کےاطراف،گزرگاہوں پرتعینات ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں،400سےزائدسی سی ٹی وی کیمروں سےجلوسوں کی مانٹیرنگ کی جارہی ہے جبکہ موٹرسائیلس کی ڈبل سواری پرپابندی عائد ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے،لاہور میں 3ہزار سے زائد اہلکار جلوسوں کی سیکیورٹی پرتعینات ہیں،جلوس کی گزارگاہوں کی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔
پشاور میں بھی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے انتہائی سخت اقدامات ہیں،شہر بھر میں چار ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔
کوئٹہ میں ساڑھے 4ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں،پولیس،ایف سی اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔