سندھ اور اسلام آباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
کراچی :عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار...
کراچی :عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے صوبہ سندھ اور اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ سندھ میں ایک روز کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نےامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پابندی لگائی جس کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔
صحافیوں، بزرگ خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔